- الإعلانات -

آسٹریلوی حکام نے تارکین وطن کی تین کشتیوں کوسمندری حدود کے قریب آنے سے روک دیا

آسٹریلیا نے اس سال تارکین وطن سے بھری تین کشتیوں کو اپنے پانیوں کے قریب آنے سے روک دیا اور ان میں سے ایک کشتی پر عورتیں اور بچے بھی سوار تھے جن کا تعلق سری لنکا سے تھا۔ آسٹریلیا کی سخت گیر پالیسی کی وجہ سے غیر قانونی تارکین وطن کی کشتیوں کو آسٹریلیا کے ساحلوں کے قریب آنے سے قبل واپس موڑنے پر مجبور کردیاجاتاہے۔ یہ کشتیاں یاتو جہاں سے آتی ہیں وہین واپس مڑ جاتی ہیں یا پھر ان تارکین وطن کو آسٹریلیا کے قریب جزیروں میں اتار دیا جاتاہے جہاں ان کیلئے کیمپ قائم ہیں اور صورتحالی تسلی بخش نہیں ہے۔