- الإعلانات -

شام میں ایک سال تک یرغمال رہنے والے 3 ہسپانوی صحافی اپنے وطن واپس پہنچ گئے

میڈرڈ۔ شام میں ایک سال تک یرغمال رہنے والے 3 ہسپانوی صحافی اپنے وطن واپس پہنچ گئے ۔ہسپانون میڈیاکے مطابق شام میں 12 جولائی 2015 کو یرغمال بنائے جانے والے تین صحافیوں کو ترکی اور قطر کی کوششوں سے بازیاب کر لیا گیا ۔حلب میں یرغمال بنائے جانے والے اخباری نمائندوں انتونیو پامپ لیگا ، ہوز مینول لوپیزاور اینگل ساسترے کو ہسپانوی فوج کے ایک طیارے کے ذریعے میڈرڈ کے قریب واقع ایک فوجی اڈے پہنچ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ان فری لانس صحافیوں کو تر کی سے شام جانے کے دو روز بعد یرغمال بنا لیا گیا تھا۔ہسپانوی حکام کا کہنا ہے کہ صحافیوں کو آزاد ی دلانے میں ترکی اور قطر کا کردار قابل ستائش ہے۔