- الإعلانات -

دہشت گردوں کے حملے میں 3 ترک فوجی ہلاک

انقرہ ۔ ترکی میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجہ میں تین فوجی ہلاک ہوگئے۔ ترک میڈیا کے مطابق ضلع ماردین کی تحصیل نصائبن میں علیحدگی پسند تنظیم پی کے کے کے رکن دہشت گردوں کی طرف سے سڑک کنارے نصب کردہ دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سےکیورٹی فورسز کی گاڑی مکمل طور پو تباہ ہو گئی ۔دھماکہ کے نتیجہ میں تین فوجی ہلاک ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے اپنی کارروائیوں کو6 محلوں تک وسعت دے دی ہے اور اس دائرہ کار میں اڑھائی ہزار مکانات کی تلاشی لیتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد قبضہ میں لے لیا گیا ہے ۔