- الإعلانات -

بھارت میں مسلمانوں کی آبادی میں ریکارڈ اضافہ

بھارت میں سنہ 2011 میں ہونے والی مردم شماری پر مبنی رپورٹ کے مطابق ملک میں مسلمانوں کی تعداد 17.22 کروڑ تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہندوؤں کی تعداد 96.63 کروڑ ہے۔

تاہم دونوں مذاہب کی آبادی میں اضافے کی شرح میں کمی آئی ہے۔ مسلمان کی آبادی میں افزائش کی شرح 29.5 سے کم ہوکر 24.6 ہو گئی ہے جو کہ تقریباً پانچ فی صد ہے اور یہ سب سے زیادہ کمی ہے۔ جبکہ ہندوؤں میں افزائش کی شرح 19.92 سے 16.76 ہو گئی ہے اور یہ کمی تقریباً تین فی صد ہے۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مذہب کی بنیاد پر پیش کیے جانے والے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ سنہ 2001 سے 2011 کے درمیان دس سالوں میں مسلمانوں کی آبادی کے تناسب میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ 13.8 کروڑ سے بڑھ کر 2011 تک 17.22 کروڑ ہو گئی ہے