- الإعلانات -

حلب میں جنگ بندی میں مزید 48 گھنٹے کی توسیع

دمشق ۔ شام کی فوج نے ملک کے شمالی شہر حلب میں عارضی جنگ بندی میں جمعرات کی شام تک توسیع کا اعلان کیا ہے۔شامی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حلب اور اس کے مضافات میں کل جمعرات کی شام تک جنگ بندی برقرار رہے گی۔ حلب میں گذشتہ چند ہفتوں کے دوران شامی فوج باغیوں کے درمیان تشدد کے واقعات ہو ٓئے ہیں جس کے باعث جنیوا میں ہونے والے امن مذاکرت بھی تعطل کا شکار ہوگئے ۔جس کے بعد امن بات چیت کی بحالی کے لیے امریکا اور روس نے مل کر حلب، دمشق اور اللاذقیہ میں عارضی جنگ بندی کی کوششیں شروع کی تھیں۔ اس ضمن میں 29 اپریل کو متحارب فریقین کے مابین عارضی جنگ بندی کا ایک معاہدہ طے پایا تھا تاہم عارضی جنگ بندی گذشتہ جمعرات کو عملا نافذ کی گئی۔