- الإعلانات -

دنیا کے امیر ترین لوگ اربوں ڈالر سے محروم

دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین کی اسٹاک مارکیٹ کے بحران نے دیگر ملکوں کی معیشت کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ پچھلے ہفتے سے جاری شنگھائی انڈیکس میں مندی کے رجحان کے نتیجے میں دنیا بھر میں سرمایہ کار کھربوں ڈالر کی دولت سے محروم ہو چکے ہیں۔ بلوم برگ بلینئیرز انڈیکس کے مطابق شنگھائی اسٹاک مارکیٹ میں کمی اور چینی معیشت کی سست روی کے منفی اثرات پیر کے روز بھی عالمی مارکیٹوں میں دیکھے گئے۔ دنیا بھر کے بلینیئرز افراد کے لیے پیر (سیاہ دن ) ثابت ہوا, جس میں 400 امیر ترین لوگوں نے ایک بار پھر سے مارکیٹوں میں اپنے اربوں ڈالر کھو دیے۔ انڈیکس کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پیر کے روز دنیا کے 400 امیر ترین افراد کے مجموی اثاثوں میں سے 124 ارب ڈالر ڈوب گئے اور اب ان کی مجموعی دولت کا تخمینہ 3.86 کھرب ڈالر ہے۔