- الإعلانات -

دنیا میں بڑھتی ہوئی انسانی ضروریات پر اقوام متحدہ کی تشویش

اقوام متحدہ ۔ اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل جان الیاسون نے دنیا میں انسان دوستانہ امداد کی بڑھتی ہوئی ضروریات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل جان الیاسون نے اعلان کیا کہ دنیا میں ساڑھے بارہ کروڑ لوگوں کو انسان دوستانہ امداد کی اشد ضرورت ہے۔ انھوں نے بڑھتی ہوئی اس ضرورت کی وجہ گذشتہ ایک عشرے کے دوران جنگوں میں3 گنا اضافہ ہونا قرار دیا۔ اقوام متحدہ کے اس عہدیدار کے مطابق انسان دوستانہ امداد کی 80 فیصد ضروریات، جنگ و خونریزی، آب و ہوا کی تبدیلی،قحط و خشک سالی اور قدرتی آفات کے نتیجے میں پیدا ہوئی ہیں۔