- الإعلانات -

یوگنڈا ، لینڈ سلائیڈنگ سے 15 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی

کمپالا۔ یوگنڈا کے مغربی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی حکام نے کہا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے مٹی کے تودوں کی زد میں آنے والے علاقے ہ±میا اور ب±کونزو میں15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے جب کے انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصانات کی وجہ سے متاثرہ علاقوں کے ساتھ زمینی رابطے بھی معطل ہو گئے ہیں۔شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں متعدد پل اور تقریباً 200 مکانات بھی بہہ گئے ہیں۔واضح رہے کہ 2 روز قبل یوگنڈا کے ہمسایہ ملک روانڈا میں بھی لینڈسلائیڈنگ کے ایک واقعے میں 49 افراد مارے گئے تھے۔