- الإعلانات -

یوم نکبہ کی آمد، اسرائیلی حکام نے مغربی کنارہ، غزہ سیل کردیا

بندشوں کا یہ سلسلہ اسرائیل کی تخلیق کے 68 ویں سال کی تکمیل کے موقع پر شروع کیا گیا ہےقابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ فلسطین کی زمین پر اسرائیل کے قیام کی تقریبات جسے فلسطینی یوم نکبہ کے طور پر مناتے ہیں، اس موقع پر مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کو مکمل طور پر بند کردیا ہے۔گزشتہ شام سے لے کر جمعہ تک عائد کی جانے والی ان پابندیوں اور بندشوں کا یہ سلسلہ اسرائیل کی تخلیق کے 68 ویں سال کی تکمیل کے موقع پر شروع کیا گیا ہے تاکہ فلسطینی مزاحمت ان تقریبات کی راہ میں رکاوٹ میں نہ بن سکیں۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی کنارے کی تمام کراسنگز بند کردی گئی ہیں جبکہ غزہ کی واحد کمرشل کراسنگ کرم ابو سلم اور ایریز کراسنگ بھی اس موقع پر بند رکھی گئی ہیں۔اسی موقع پر 1948 کے مقبوضہ فلسطین، بیت المقدس، مغربی کنارے، غزہ اور بیرون ملک مقیم فلسطینی 15 مئی کو یوم نکبہ مناتے ہیں تاکہ اپنی آبائی زمین پر اپنی واپسی کے حق کا پوری دنیا کے سامنے اظہار کرسکیں۔