- الإعلانات -

مذاکرات کی ناکامی پر یمنی فوج داخل ہو گی ، مزید جانئیے

ریاض ۔  یمن میں آئینی حکومت کی رٹ بحال کرنے کے لئے سرگرم عرب اتحادی فوج کے ترجمان بریگیڈئر جنرل احمد العسیری نے خبردار کیا ہے کہ یمن کا بحران حل کرنے کی خاطر کویت میں جاری امن مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں میں یمن حکومت صنعاءمیں فیصلہ کن فوجی کارروائی کرے گی۔مصری چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جنرل عسیری کا کہنا تھا کہ ہم فوجی کاررواَئیوں کے ساتھ ساتھ سیاسی عمل کو پورا وقت دیں گے تاکہ کامیابی حاصل کی جا سکے، تاہم اگر یو این نے کویت میں جاری مذاکرات کی ناکامی کا اعلان کر دیا تو اس کا فیصلہ کن دور یمن کی آئینی حکومت کی صنعاء میں بھرپور فوجی کارروائی کی صورت میں نکلے گا۔ایک سوال کے جواب میں جنرل العسیری نے بتایا کہ سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی فوج نے مصر سے یمن میں اپنی بری فوج بھجوانے کا مطالبہ نہیں کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اتحادیوں پر مشتمل زمینی فوج یمن میں داخلے کا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ ہم اس مقصد کے لئے ہمیں یمنی فوج پر مکمل اعتماد ہے۔ یہ بات مسلمہ طور پر طے ہے کہ اتحادیوں کی کسی بھی فوجی کارروائی کا انحصار یمنی فوج پر ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مصری ہوابازوں نے یمن میں فضائی حملے کئے ہیں۔ نیز مصر کی بحری فوج نے عملی طور پر چند کارروائیوں نے حصہ لیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یمن میں اتحادی فوج صرف یمنی شہریوں کے بچاو¿ کی خاطر موجود ہے۔ ہمارا مقصد حملہ کرنا نہیں اور نہ ہی ہم ریاستی وسائل پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔