- الإعلانات -

امریکی فضائی حملے میں الشباب کے 5جنگجو ہلاک

واشنگٹن۔ صومالیہ میں ایک امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں شدت پسند گروہ الشباب کے 5 جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے بتائی گئی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان کیپٹن جیف ڈیوِس کے مطابق امریکی فورسز افریقی یونین کے امن فوجیوں کے ساتھ ساتھ یوگنڈا کے فوجیوں کو بھی مشاورت فراہم کر رہی ہیں۔ امریکی فورسز کی طرف سے یہ حملہ ا±س وقت کیا گیا جب یوگنڈا کے فوجیوں کی الشباب کے عسکریت پسندوں کے ساتھ ایک جھڑپ ہوئی۔ ان عسکریت پسندوں کی تعداد 15 سے 20 تک بتائی گئی ہے۔