- الإعلانات -

جنوب مشرقی ترکی میں48 فوجیوں کی ہلاکت

انقرہ ۔ جنوب مشرقی ترکی میں پی کے کے، کے حملوں مین اس ملک کے 48 فوجی ہلاک ہو گئے۔روسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی کے کے، نے ہفتے کو ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ جنوب مشرقی ترکی میں واقع صوبے حکاری میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ترک فوج کے ٹھکانوں پر پی کے کے، کے حملوں میں ترکی کے کم از کم48 فوجی ہلاک ہو گئے۔ پی کے کے، نے عراقی کردستان کی سرحد پر واقع ترکی کے صوبے حکاری میں ترکی کے فوجیوں اور پی کے کے، کے درمیان شدید جھڑپوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے ترک فوجیوں کی لاشوں کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ ترکی کی فوج نے پی کے کے، کے خلاف حالیہ برسوں کا سب سے بڑا آپریشن شروع کرتے ہوئے ہفتے کے روز جنوب مشرقی ترکی اور شمالی عراق میں پی کے کے، کے اٹھانوے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ترک سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ9 ماہ کے دوران شمالی عراق میں پی کے کے ، کے ٹھکانوں پر بمباری اور ترکی کی سرحدوں کے اندر پی کے کے اور ترک فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں پی کے کے، کے5ہزار افراد اور ترکی کے 4 سو فوجی و سیکورٹی اہلکار مارے گئے ہیں۔