- الإعلانات -

قبرستان میں ہونے والے جھگڑے میں تین افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے

روس کے دارالحکومت ماسکو میں قبرستان میں ہونے والے جھگڑے میں تین افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے ہیں ¾جھگڑا بظاہر ملازمتوں کے مسئلے پر ہوا ۔روسی میڈیا کے مطابق شہر کے جنوب مغرب میں واقع خونسکوئے قبرستان میں ہونے والے جھگڑے میں دو سو کے قریب افراد شامل تھے۔پولیس کے مطابق جھگڑے کے بعد جب لوگوں نے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی تو دو افراد ایک کار تلے کچلنے سے مارے گئے۔پولیس کے مطابق ایک کار میں پستول سے مسلح تین افراد کو حراست میں لیا گیا روسی میڈیا کے مطابق جھگڑے میں فائرنگ کی گئی اور اس کے علاوہ بیلچوں، لوہے کی سلاخوں، بیس بال کے بلوں کا استعمال کیا گیاپولیس نے جھگڑے میں شامل 90 افراد کو گرفتار کیا ¾اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکاروں نے جھگڑے کو روکنے کےلئے ہوا میں فائرنگ کی۔پولیس کے خیال میں جھگڑا ملازمین کے دوگروہوں میں قبرستان کی حدود طے کرنے کے معاملے پر ہوا کیونکہ قبرستان میں آخری رسومات کے کاروبار میں کافی آمدن ہے ¾اطلاعات کے مطابق جھگڑا وسطیٰ ایشیا کی ریاستوں اور داغستان سے تعلق رکھنے والے ملازموں کے درمیان ہوا.