- الإعلانات -

کرپشن کے الزامات میں پولیس کے اعلیٰ افسر نے خودکشی کرلی

اپنے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع ہونے پر نیویارک پولیس کے اعلیٰ افسر نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر مائیکل امیری جنکی عمر 44 سال تھی گزشتہ روز انکی نعش گھر میں پائی گئی جس کے سر میں گولی لگی تھی پولیس نے اپنے پیٹی بھائی کی نعش پوسٹمارم کیلئے بھجوا کر تحقیقات شروع کر دیں۔ مائیکل امیری کے خلاف کرپشن کے سنگین الزامات اور سرمایہ داروں سے تعلقات پر تحقیقات جاری تھیں وہ نیویارک پولیس کے ہائی وے پٹرول یونٹ کے ہیڈ تھے.