- الإعلانات -

بھارت کے خطرناک اقدام، پوری دنیا میں تشویش

وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ انڈیا کے سپر سانک انٹرسیپٹر میزائل کے تجربے سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑےگا،امریکہ چین کا مقابلہ کر نے کےلئے بھارت کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہے ، معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائیگا ، پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں اور وہ اپنی دفاعی صلاحیت کو بہتر بناتا رہے گا ۔ایک انٹرویو میں وزیر اعظم کے مشیر خارجہ نے کہاکہ انڈیا کے سپر سانک انٹرسیپٹر میزائل کے تجربے سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑے گاانہوںنے کہاکہ یقینا پاکستان اپنے دفاعی نظام کو مزید بہتر بنانے کےلئے ایڈوانس ٹیکنالوجی استعمال کرے گا۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاکہ انڈیا کو امریکہ کا تعاون حاصل ہے کیونکہ واشنگٹن کے خیال میں چین کا مقابلہ کرنے کےلئے انڈیا کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔سرتاج عزیز نے کہاکہ انڈیا کے ہتھیاروں میں ہونے والی اس پیش رفت پر پاکستان عالمی سطح پر آواز بلند کرے گا۔