- الإعلانات -

لینڈ سلائیڈنگ سے 16 افراد ہلاک، 200 خاندان لاپتہ

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے دو واقعات میں 200 خاندانوں کے مٹی کے تودوں تلے دب جانے کا خدشہ ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق لنکن حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع کیگالے میں گزشتہ شب دو مقامات پر ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ملکی فوج بھی لاپتہ افراد کی تلاش میں شریک ہے۔ فوجی ترجمان بریگیڈیئر جیاناتھ جیاویرا کے مطابق متاثرہ علاقے سے قریب ایک ہزار افراد کو امدادی کیمپوں میں منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ اب تک 16 افراد کی لاشیں بھی نکالی جا چکی ہیں۔ سری لنکا ریڈکراس کے مطابق ابھی تک کم از کم 200 خاندان لاپتہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سری لنکا میں گزشتہ چار روز سے جاری شدید بارشوں کے سبب اب تک 30 سے زائد افراد ہلاک جبکہ ڈھائی لاکھ سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔