- الإعلانات -

مکہ، عربی شخص کی سائیکل سمیت حرم میں جانے کی کوشش

ریاض ۔ مکہ میں ایک عربی شخص سائیکل سمیت حرم کعبہ میں جانے کی کوشش کی تو سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے اسے اندر جانے سے روک دیا۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ایک عربی شخص اپنی سائیکل سمیت حرم میں کعبہ میں جانے لگا تو سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں نے اسے روک کر سائیکل ساتھ لے جانے کی وجہ پوچھی تو عربی نے جواب دیا کہ چوری ہونے کے ڈر سے سائیکل ساتھ لے جانا چاہتا ہے ۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے سائیکل ساتھ لے جانے سے روکا تو عربی واپس روانہ ہو گیا۔ حرم شریف کے سیکیورٹی انچارج الباتی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے تنبیہ کی کہ زائرین ممنوعہ اشیاءکو حرم میں نہ لائیں۔ انہوں نے کہا کہ ممنوعہ اشیاءمیں کپڑے،بھاری مشینری،کھانے کی اشیائ،سوٹ کیس،سوفٹ ڈرنکس،میٹرس،بستر، اور کیمرے وغیرہ شامل ہیں۔