- الإعلانات -

سری لنکا میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی

کولمبو ۔ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے دو واقعات میں 100 سے زائد افراد تاحال لا پتہ ہیں۔ حکام کے مطابق ضلع کیگالے میں گزشتہ شب دو مقامات پر ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے بعد فوج بھی لاپتہ افراد کی تلاش میں شریک ہے۔ فوجی ترجمان بریگیڈیئر جیاناتھ جیاویرا کے مطابق متاثرہ علاقے سے قریب ایک ہزار افراد کو امدادی کیمپوں میں منتقل کیا جا چکا ہے۔ سری لنکا میں گزشتہ چار روز سے جاری شدید بارشوں کے سبب اب تک 30 سے زائد افراد ہلاک جبکہ ڈھائی لاکھ سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔