- الإعلانات -

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ میر شکیل الرحمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)میر شکیل الرحمان کی ضمانت منظور، سپریم کورٹ نے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا،

سپریم کورٹ کے جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے میر شکیل الرحمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔سپریم کورٹ نے میر شکیل الرحمان کو دس کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیاہے جبکہ انہیں اپنا پاسپورٹ بھی جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
نیب کی جانب سے میر شکیل الرحمان کے خلاف 1986 میں لاہور میں متعدد پلاٹوں کی زمین کی خریداری سے متعلق الزامات عائد کیے گئے ہیں۔نیب نے الزام عائد کیا ہے کہ 1986 میں جب اس وقت کے مستقبل کے وزیر اعظم نواز شریف پنجاب کے وزیر اعلیٰ تھے ، تو انھوں نے میر شکیل الرحمان کو غیر قانونی طور پر زیادہ سرکاری اراضی حاصل کرنے کی اجازت دی تھی۔