- الإعلانات -

چوہدری شجاعت خود پانی پینے سے بھی قاصر، ہسپتال سے تفصیلات آگئیں

لاہور (نیوزڈیسک)پرنسپل سمز پروفیسر امجد نے بتایا ہے کہ چوہدری شجاعت کو پانی منہ سے نہیں پلا رہے بلکہ ڈرپ کے ذریعے دے رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل سمز پروفیسر امجد نے چوہدری شجاعت کی صحت سے متعلق بتایا کہ پیر کی صبح چوہدری شجاعت کو سیمی سالڈ کھانا دیا گیا ہے، اس کے علاوہ اْنہیں ابھی لیکوڈ نہیں دے رہےتاکہ سانس کی نالی میں نہ جائے۔پروفیسر امجد نے بتایا کہ چوہدری شجاعت نے بلند آواز میں سورہ اخلاص اور فاتحہ پڑھی، اْن کی آواز کمرے سے باہر تک آرہی تھی جس سے واضح ہے کہ ان کا لیول بہت بہتر ہے۔انہوںنے کہاکہ چوہدری شجاعت کے چیسٹ میں بلغم کی مقدار میں کمی ہوئی ہے اور اْن کی کی صحت میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔