- الإعلانات -

ایف 16 طیاروں کی فنڈنگ روکنے کی امریکی پالیسی پر تحفظات ہیں، چوہدری نثار

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان کو امریکا کی جانب سے ایف 16 طیاروں کی فنڈنگ روکنے کی پالیسی پر تحفظات ہیں۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار سے  امریکا کے خصوصی ایلچی برائے پاکستان اور افغانستان رچرڈ اولسن اور امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی جس کے دوران پاک امریکا تعلقات، دوطرفہ تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر خصوصی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پررچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ امریکا افغانستان میں امن کے قیام کےلئے پاکستان کے کردار اور کوششوں کی قدر کرتا ہے اور کچھ مساتل اور مشکلات کے باوجود حکومت پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دی جاتی ہے جب کہ امریکی حکومت پاکستان سے تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتی ہے۔