- الإعلانات -

بحیرہ روم میں مصری ایئر لائن کے گمشدہ جہاز کی تلاش جاری

لاہور: (نیٹ نیوز) یونانی حکام کے مطابق سمندر میں ایک ملبہ تیرتا ہوا دکھائی دیا ہے تاہم یہ یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ وہ اسی جہاز کا ملبہ ہے۔ حکام اس ملبے تک رسائی کی کوشش کر رہے ہیں۔ یونانی ایئر ٹریفک کنٹرول کے مطابق ریڈار سے غائب ہونے سے پہلے جہاز 38 ہزار فٹ کی بلندی سے یکدم 15 ہزار فٹ کی بلندی پر آ گیا تھا۔ مصری حکام نے جہاز کی گمشدگی کے پیچھے تکنیکی خرابی سے زیادہ دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔