- الإعلانات -

امریکا کا بی 52 بمبار طیارہ گر کر تباہ

امریکی فضائیہ کے مطابق  بی 52 بمبار طیارہ بحر الکاہل میں واقع گوام جزیرے میں گر کر تباہ ہوگیا، تاہم عملے کے 7 ارکان طیارہ حادثے میں محفوظ رہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق حادثہ انڈرسین ایئرفورس بیس پر صبح ساڑھے 8 بجے کے قریب پیش آیا، جب ٹیک آف کرتے ہی طیارے میں آگ لگ گئی۔

امریکی فضائیہ کے مطابق بی 52 بمبار طیارہ شمالی ڈیکوٹا سے بحرالکاہل میں واقع امریکی جزیرے گوام میں تعینات کیا گیا تھا اور یہ اس خطے میں امریکی فوج کے مستقل قیام کا حصہ تھا۔

مزید کہا گیا کہ عملے کے ارکان معمول کے تربیتی مشن پر تھے کہ حادثہ پیش آیا۔