- الإعلانات -

امریکا نے لیبیا، یمن اور سعودی عرب میں داعش کی برانچوں کو کالعدم قرار دے دیا

واشنگٹن۔ امریکی حکومت نے دہشت گرد گروپ داعش کی لیبیا میں قائم برانچ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لیبیا، یمن اور سعودی عرب میں داعش کے ذیلی گروپوں کو بھی خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔ اس پابندی کے سبب اب اس گروپ سے تعلق رکھنے والے افراد پر پابندیاں اور جرمانے عائد کیے جا سکیں گے۔واضح رہے کہ داعش نے شام اور عراق کے وسیع علاقوں پر قبضہ کر کے وہاں خود ساختہ خلافت قائم کر رکھی ہے۔