- الإعلانات -

افغانستان، داعش کے کمانڈر نے 11 ساتھیوں کو مار دیا

کابل ۔ افغان حکام کے مطابق شدت پسند گروپ ’داعش‘ کے ایک کمانڈر نے مشرقی صوبہ ننگرہار کے علاقے اچین میں اپنے ہی 11 ساتھیوں کو ہلاک کر دیا۔وائس آف امریکہ کی رپورٹ کے مطابق ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطااللہ نے صحافیوں کو بتایا کہ داعش کے کمانڈر زمین جان، جسے ابوبکر کے نام سے جانا جاتا ہے، نے اپنے ساتھیوں کو موت کے گھاٹ اتارا۔لیکن ا±نھوں نے ایک کمانڈر کے ہاتھوں اپنے ہی ساتھیوں کی ہلاکت کے اس غیر معمولی واقع کی زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں۔گورنر کے ترجمان عطااللہ نے کہا کہ اپنے ساتھیوں کو مارنے والا کمانڈر طالبان جنگجوو¿ں کی فائرنگ میں زخمی ہو گیا اور اب وہ طالبان ہی کے پاس ہے۔مقامی رہائشیوں اور طالبان کے بیانات کے مطابق داعش کے کمانڈر زمین جان نے اپنے ساتھیوں سے اس بنا پر بدلا لیا کہ ا±نھوں نے طالبان میں شامل ا±س کے بھائی کو رواں ہفتے ایک لڑائی میں ہلاک کر دیا تھا۔