- الإعلانات -

لائیو شو کے دوران دو صحافیوں کو قتل کردیا گیا

usa-shooting-virginia

ورجینیا میں بدھ کے روز ایک لائیو ٹی وی پروگرام کے دو ران دو صحافیوں کو ایک شخص نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ذرائع کا کہنا حملہ آور اسی ٹی وی اسٹیشن کا سابق ملازم تھا جو امریکامیں نسلی امیتاز پر غصے کی وجہ سے خود کو’’پاؤڈر گیج‘‘ کہتا تھا۔ بعدازاں فائرنگ کرنے والے 41سالہ ویسٹر فلینا گان نے خود وک بھی گولی مار دی ۔پولیس نے حملہ آورکو زخمی حالت میں ورجینیا ہائی وے سے گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ویسٹر بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔
ویسٹر کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دو صحافیوں میں سے ایک 24سالہ رپورٹر ایلی سن پارکر تھی جبکہ دوسرا 27سالہ کیمرا مین ایڈم وارڈ تھا۔ یہ دونوں صحافی ’’سفیدفام‘‘ کمیونٹی سے تعلق رکھتے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پروگرام میں ایک خاتون کا نٹرویو جاری تھا کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آگیا اور وہ خاتون بھی شدید زخمی ہو گئیں۔ بعد میں ویسٹر کی سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹوں سے پتہ چلا کہ اسے ’’سی بی ایس‘‘ ٹی وی اسٹیشن پر کچھ شدید نوعیت کے اعتراضات تھے جن کی بنا پر اسے دو سال قبل یہ اسٹیشن چھوڑنا پڑ ا تھا۔