- الإعلانات -

جنرل راحیل شریف کا شوال کادورہ ،12ہزار بلند چوٹی پر جوانوں کے ساتھ وقت گزارا

Gen-Raheel-Shareef

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیر ستان کے علاقے شوال کا دورہ کیا اور پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے شوال میں دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں غیر معمولی کامیابیوں کو سراہااور 12ہزار بلند پہاڑی پر تعینات اہلکاروں کے ساتھ وقت گزارا۔

فوج کے ادارہ محکمہ تعلقا ت عامہ (آئی ایس پی آر )کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ پاک فوج نے شوال کے علاقے میں آرپریشن کے دوران اہم پہاڑیوں پر قبضہ کر لیاہے اور آرپریشن میں 203دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گاگیاہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شوال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 12ہزار فٹ بلندپہاڑی پر کنٹرول سنبھالنے پر جوانوں کو مبارک باد دی اور ان کے سا تھ پہاڑی پر وقت بھی گزرا ۔

اس موقع پر آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشتگردوں کو ہرگز معصوم بچوں اور شہریوں کو مارنے کی اجازت نہیں دیں گے ،دہشتگردوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے ،انہوں نے کہا دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں کامیابیوں سے متعلق پاک آرمی کا کوئی ثانی نہیں ہے ۔آرمی چیف نے جوانوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کو سہولت فراہم کرنے والوں کو بے نقاب کیاجائے ،خفیہ ٹھکانوں میں چھپے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیاجائے۔