- الإعلانات -

فنی خرابی کے باعث ایئر ایمبولینس کی ہنگامی لینڈنگ ، ایک مسافر زخمی

نئی دہلی نجف گڑھ میں ایئر ایمبولینس کی ہنگامی لینڈنگ سے ایک مسافر زخمی ہو گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نجف گڑھ میں ایئر ایمبولینس کے انجن میں فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا ۔ ایئر ایمبولینس پٹنا سے نئی دہلی آرہی تھی کہ اچانک انجن میں خرابی سامنے آئی جس کے بعد ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی ۔
ایئر ایمبولینس میں 7افراد سوار تھے تاہم ہنگامی لینڈنگ سے طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔