- الإعلانات -

ڈونلڈ ٹرمپ سے جڑی ایک اور بری خبر

واشنگٹن جہاں ڈونلڈ ٹرمپ ہوں وہاںکو ئی تنازعہ نہ ہو ایسا شاید ممکن نہیں رہا۔ان سے جڑی ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے کہ ٹرمپ کے جلسہ میں شدید ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ ہوئی ہے جس پر قابو پانے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کردی۔
جرمن میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نیو میکسیکو میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک انتخابی جلسے میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی ہے۔ مظاہرین نے اس ہال میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ شروع کردی جہاں اس جلسہ کا انعقاد کیا جا رہا تھا۔
مظاہرین نے وہاں پر نصب ٹرمپ کے پوسٹرز، ٹی شرٹس اور بینرز کو بھی نذر آتش کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے دھوئیں کے بم اور مرچوں والے سپرے استعمال کئے۔جلسہ کے دوران ہونے والی اس بدنظمی کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا خطاب کئی مرتبہ روکنا پڑا۔ میکسیکن تارکین وطن کے بارے میں ٹرمپ کے بیانات پر اس ریاست میں پہلے بھی شدید تنقید کی جاتی رہی ہے