- الإعلانات -

طالبان کے نئے امیر ملا ہیبت اللہ کا پہلا آڈیو بیان جاری ,

کابل طالبان کے نئے امیر ملا ہیبت اللہ نے پشتو زبان میں فیس بک پر پہلا آڈیو بیان جاری کر دیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا حصہ نہیں بنیں گے ،افغانستان سے غیر ملکی افواج کے جانے تک جہاد جاری رہے گا ۔نجی نیوز چینل نیونیوز کے مطابق ملا ہیبت اللہ نے کہا ہے کہ ملا عمر اور ملا اختر منصور کی شہادتوں کا بدلہ لیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ کسی ملک کے کہنے پر نام نہاد مذاکرات کا حصہ نہیں بنا جائے گا ،غیر ملکی افواج جب تک افغانستان چھوڑ کر نہیں جاتیں تب تک جہاد جاری رہے گا ۔اس موقع پر ملا ہیبت اللہ نے افغانستان اور روس کے درمیان جنگ کی تاریخ بھی یاد کرائی ۔انہوںنے افغان حکومت سے معاہدے کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنا یا اور کہا کہ افغان حکومت کے مخالف دھڑوں کو اکٹھا کریں گے,