- الإعلانات -

طالبان اپنے مقاصدکے حصول کےلئے تشددکرتے ہیں باراک اوبامہ

ٹوکیو امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ کسی لبرل ڈیموکریٹ کے طالبان سربراہ منتخب ہونے کی توقع نہیں تھی۔ طالبان کو افغان حکومت سے امن مذاکرات کرنے کی ضرورت ہے لیکن مجھے امن عمل کی کامیابی پرشبہ ہے اور اگر مذاکرات شروع ہوئے تو امریکہ اور دیگر ممالک حمایت کریں گے ۔
جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں جی سیون سربراہان مملکت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ طالبان اپنے مقاصدکے حصول کےلئے تشددکرتے ہیں خدشہ ہے فی الحال طالبان اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ طالبان سمجھ لیں کہ وہ دوبارہ افغانستان پرحکومت نہیں کرسکتے۔ القاعدہ اور داعش سے نمٹنے کیلئے موثر کارروائیاں کیں افغانستان میں القاعدہ اورداعش کومضبوط ہوتانہیں دیکھناچاہتے، داعش کوافغانستان میں پناہ گاہیں بناکرامریکہ پرحملے نہیں کرنے دیں گے۔