- الإعلانات -

روسی صدر نے کیا ایسا نیک کام آپ بھی جانئیے

ماسکو  روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرین کی پائلٹ نادیجدا ساوشینکو کی سزا معاف کر دی ہے۔  ذرائع  کے مطابق حکومتی ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ صدر پوٹن نے ساو شیکو کی سزا کو معاف کرنے کے فیصلے پر دستخط کر دئیے ہیں۔ روس کے صدر نے ساوشیکو کی وجہ سے ہلاک ہونے والے روسی صحافیوں کے اہل خانہ کی درخواست پر ساو شینکو کو معاف کیا ہے۔ ہلاک ہونے والے روسی صحافیوں کے اہل خانہ نے ساو شینکو کو انسانیت کے نام پر رہا کرنے کی درخواست دی تھی۔