- الإعلانات -

پاکستان کو دہشت گردی کی مدد روکنا ہو گی، نریندر مودی نے الٹی گنگا بہا دی

نئی دلی  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے پاکستان کو مکمل طور پر دہشت گردی کی مدد روکنی ہو گی۔
وزیراعظم نریندر مودی بلوچستان سے ”را“ کے گرفتار ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے بارے میں تو کوئی جواب نہیں دے سکے ہیں لیکن انہوں نے الٹی گنگا زور بہاد ی ہے اور اپنا دہشت گرد پکڑے جانے کی وضاحت کرنے کے بجائے پاکستان کو ہی دہشت گردی روکنے کے مشورے دینا شروع کر دیئے ہیں۔
نریندر مودی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو ریاستی اور غیر ریاستی دہشت گردی ی حمایت روکنا ہو گی، ہم پہلا قدم اٹھانے کیلئے تیار ہیں لیکن امن لانا دوطرفہ عمل ہے۔ اگر پاکستان دہشت گردی کی خودساختہ رکاوٹ ختم کر دے تو تعلقات عظیم بلندیوں پر پہنچ سکتے ہیں۔