- الإعلانات -

بہار کے سابق وزیر اعلیٰ کے قافلے پر حملہ ،محافظوں کی گاڑی نذرآتش

پٹنا بھارتی ریاست بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام منجی کے قافلے پر حملہ کر کے جیتن رام منجی کے محافظوں کی گاڑی کو آگ لگا دی ۔ ڈیکن کرونیکل ویب سائٹ کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام منجی دومریا بلاک ایل جے پی کے صدر سدیش اور ان کے بھائی سنیل کے قتل پر تعزیت کے لئے جا رہے تھے کہ ان کے قافلے پر مظاہرین نے حملہ کر کے ان کے محافظوں کی گاڑی کو نذر آتش کر دیا ۔