- الإعلانات -

ایران اور سعودی حج مذاکرات پھر تعطل کا شکار

ریاض سعودی عرب اور ایران کے درمیان حج سے متعلق معاملات پر مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے۔ سعودی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان حج سے متعلق معاملات پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا سعودی حکام نے بتایا کہ ایرانی حج وفد نے دونوں ممالک کے مابین معاہدے کے منٹس پر دستخط سے انکار کردیا ہے اور وفد واپس ایران روانہ ہوگیا۔ ایرانی وفد گزشتہ بدھ کوسعودی وزیر حج محمد صالح کی دعوت پر سعودی عرب پہنچا تھا