- الإعلانات -

پی سی بی کو بھارت سے مزید کوئی بات کرنے سے روک دیا گیا ،شہر یار خان

لاہور حکومت نے پاکستان کر کٹ بورڈ کو بھارت سے کرکٹ معاملات پر بات کرنے سے روک دیا ۔چیئر مین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے فی الحال پاک بھارت کرکٹ پر بی سی سی آئی سے بات نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز اس سال اکتوبر میں یو اے ای میں شیڈولڈ ہے لیکن یہ بہت مہنگا آپشن ہے اس لیے پی سی بی سیریز کہیں اور کرانا چاہتا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ سری لنکا کا موسم اور بنگلہ دیش کے حالات پاکستان کی سیریز کی میزبانی کی راہ میں رکاوٹ ہیں ۔