- الإعلانات -

سرحدی جارحیت سمیت ملک میں دہشت گرد کارروائیوں میں بھارت ملوث ہے، جنرل راحیل شریف

General-Raheel-Shareef

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنا کر دہشت گردی کی ہر حد پار کی ہے جب کہ سرحدی جارحیت سمیت ملک میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں میں بھی بھارت ملوث ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سیالکوٹ میں ورکنگ باونڈری کا دورہ کیا جہاں انہیں ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کںٹرول کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی جب کہ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بھارت کا معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی غیر ذمہ دارانہ، بزدلانہ اور غیر اخلاقی عمل ہے جب کہ بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بناکر دہشت گردی کی ہرحد پار کی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ سرحدی جارحیت سمیت ملک میں دہشت گرد کارروائیوں میں بھی بھارت ملوث ہے۔