- الإعلانات -

امریکہ اور روس کا شام میں جنگجو گروپ النصرہ محاذ کے خلاف مشترکہ کارروائی پر غور

ماسکو امریکہ اور روس شام میں لڑنے والے جنگجو گروپ النصرہ محاذ کے خلاف مشترکہ کارروائی پر غورکررہے ہیں۔اس حوالے سے روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے امریکی ہم منصب جان کیری سے گفتگو کے دوران شام میں النصرہ محاذ کے خلاف مشترکہ آپریشن پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ذرائع  کے مطابق روسی حکومت نے بتایا ہے کہ النصرہ فرنٹ کے شدت پسندوں کے خلاف امریکہ اور روس کی فوج حرکت میں آسکتی ہے۔ اس حوالے سے امریکی اور روسی وزراءخارجہ کے درمیان ہونے والی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں بھی غور کیا گیا ۔
ذرائع  کے مطابق امریکی اور روسی وزراءخارجہ کے درمیان ہونے والی بات چیت میں فلسطین،اسرائیل تنازع بھی زیربحث آیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہ نماوں کے درمیان دو طرفہ دلچسپی کے امور پر بات چیت امریکا کی جانب سے کی گئی تھی۔