- الإعلانات -

سوئی سدرن گیس کے ڈپٹی ایم ڈی90 روزہ جسمانی ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سوئی سدرن گیس کے ڈپٹی ایم ڈی شعیب وارثی سمیت تین ملزمان کو 90 روزہ جسمانی ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا۔ ہفتہ کو رینجرز نے سوئی سدرن گیس کے ڈپٹی ایم ڈی شعیب وارثی ، کامران حسین اور زہیر صدیقی کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا ، عدالت نے ملزمان کو نوے روزہ جسمانی ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا۔ ملزمان پر کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں۔