- الإعلانات -

طاہر القادری فوری طور پر ہسپتال منتقل

کوپن ہیگن: عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری یورپ کے دورے کے دوران ایک بار پھر علیل ہو گئے ‘طاہر القادری کو دل کی تکلیف کے باعث ڈنمارک کے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا جہاں ان کی سرجری کئے جانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری تنظیمی دورے پر ان دنوں یورپ میں ہیں ‘دل کی تکلیف کے باعث انہیں ڈنمارک کے مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ڈاکٹرز کے مطابق طاہر القادری کے دل کی سرجری کئے جانے کا امکان ہے۔ طاہر القادری کو چند روز قبل پیرس میں بھی اچانک دل میں تکلیف ہوئی تھی جہاں وہ ہسپتال میں چند روز زیر علاج رہے۔ ڈاکٹروں نے عوامی تحریک کے سربراہ کو سفر سے گریز اور تمام مصروفیات ترک کرنے کا مشورہ دیا تھا۔