- الإعلانات -

رکن ممالک این ایس جی میں غیررکن ممالک کی شمولیت کیلئے بلاامتیازضابطہ کار پر عمل کریں، پاکستان

اسلام آباد: پاکستان نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ کے رکن ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ گروپ کے غیررکن ملکوں کو رکنیت دینے کے لیے بامقصد اور بلاامتیاز ضابطہ کار پر عمل کریں۔

سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کے حوالے سے ایک اجلاس ہوا جس میں بڑی تعداد میں سفارتکاروں اور دیگراعلیٰ سطح کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ تسنیم اسلم نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ کے رکن ممالک کے سفارتی مشن کو بریفنگ دی جس میں انہوں نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ کے رکن ممالک پر زوردیا کہ وہ گروپ کے غیررکن ملکوں کو رکنیت دینے کے لیے  بامقصد اور بلاامتیاز ضابطہ کار پر عمل کریں۔