شوال: فضائی کارروائیوں میں 14 شدت پسند ہلاک
پاکستان کی فوج کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں فورسز کی فضائی کارروائیوں میں 14 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے سنیچر کو جاری ہونے والے مختصر بیان میں بتایا گیا ہے کہ فضائی حملوں میں 14 شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستانی فوج نے گذشتہ برس جون میں شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا تھا جبکہ صوبہ پنجاب کے شہر اٹک میں دو ہفتے پہلے صوبائی وزیر داخلہ پر خود کش حملے کے بعد شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن میں تیزی لائی گئی