- الإعلانات -

لیبیا فورسز نے داعش کے زیر قبضہ شہر سرت کی بند ر گاہ کا کنٹرول چھین لیا

طرابلس لیبیا میں فورسز نے شدت پسند گروپ داعش کے زیر قبضہ اہم شہر ”سرت “کی بندرگاہ کا کٹرول حاصل کر لیا ۔

ذرائع  کے مطابق لیبیا میں بین الاقوامی حمایت یافتہ سرکاری فورسز نے داعش کے زیر قبضہ شہر سرت کی بند ر گاہ کا کنٹرول چھین لیا ہے جس کےبعد داعش کی مقامی قیادت شہر سے فرار ہو گئی ہے۔
حکومتی ترجمان برگیڈیئر جنرل محمد الغاصری نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور برطانیہ سمیتغیر ملکی فوجی ماہرین داعش کے خلاف لڑائی میں مقامی فورسز سے تعاون کر رہےہیں۔”امریکی اور برطانوی ماہرین ہمیں داعش کے خودکش بمباروں سے نمٹنے کے لیے انٹیلی جنس معلومات، حکمت عملی اور ساز و سامان معاونت فراہم کر رہےہیں۔”

ان کے بقول ابتدائی انٹیلی جنس معلومات کے مطابق داعش کی اعلیٰ مقامی قیادت فرار ہو چکی ہے لیکن اب بھی شدت پسندوں کی ایک بڑی تعداد شہر میں موجود ہےجنہیں گھیرے میں لیا جا چکا ہے۔
اس سے قبل یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ فورسز کو شہر میں فوج کی بیرکس میں شدتپسندوں کی لاشیں ملیں جن کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے اور انہیں سر میں گولی مار کرہلاک کیا گیا تھا۔
حکام کے بقول شہر کا کنٹرول حاصل کرنے کی لڑائی "آخری مرحلے” میں ہے اورشدت پسندوں کو شہر کے ایک کنونشن سینٹر میں محدود کر دیا گیا ہے۔
ایک ماہ قبل سرت سے مغرب کی طرف واقع شہر مصراتہ سے ملیشیاو¿ں کی مدد سے داعش کے زیر تسلط شہر کا قبضہ واگزار کروانے کے لیے لڑائی کا آغاز ہوا تھا۔فورسز نے مغربی اور جنوبی اطراف سے شہر کی طرف پیش قدمی کی اور شدت پسندوں کا محاصرہ کر لیا تھا۔

سرت لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کا آبائی علاقہ ہے جنہیں 2011ءمیں ایک عوامی تحریک کے نتیجے میں اقتدار سے علیحدہ ہونا پڑا اور اسی دوران ان کی موت بھی واقع ہوئی۔
قذافی کے بعد سے لیبیا انتشار کا شکار چلا آ رہا ہے اور اسی صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عراق و شام میں سرگرم شدت پسند گروپ داعش نے لیبیا میں بھی اپنے قدم جمانا شروع کیے۔