- الإعلانات -

جب تک بارڈر کنٹرل نہیں ہو گا، امن قائم نہیں ہو سکتا۔اعزاز چوہدری

اسلام آباد  سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ بارڈر مینجمنٹ کا مقصد دہشت گردوں کی دراندازی روکنا ہے اور بارڈر کنٹرول ہونے تک امن ممکن نہیں۔
ذرائع کے مطابق افغانستان کے سفیر حضرت عمر ذاخیلوال نے سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ بارڈر مینجمنٹ کا مقصد دہشت گردوں کی دراندازی روکنا ہے کیونکہ جب تک بارڈر کنٹرل نہیں ہو گا، امن قائم نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ بارڈر مینجمنٹ سے دونوں ملکوں کی سیکیورٹی، عوام کا تحفظ یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ سرحد پر کشیدگی دونوں ملکوں کی دوستی کیلئے کی جانے والی کوششوں کے خلاف ہے، دونوں ممالک کو اپنے مسائل کا حل مذاکرات میں ہی ڈھونڈنا چاہئے۔