- الإعلانات -

امریکا نے 9/11 کے بعد افغانستان ایٹمی پر حملے پر غور کیا تھا

911-Attack

ایک رپورٹ کے مطابق امریکا نے 11/9 سانحہ کے ردعمل میں افغانستان کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے پر غور کیا تھا۔

سب سے پہلے معتبر جرمن جریدے ڈر سپیگل میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کو ہفتہ کے روز امریکی میڈیا نے بھی پیش کیا۔ رپورٹ میں ایک سابق جرمن افسر مائیکل سٹینر کے حوالے سے بتایا گیا کہ امریکا میں دہشت گردی کے بعد ردعمل میں جن آپشنز پر غور ہوا ان میں ایٹمی حملہ بھی شامل تھا۔

اُس وقت کے جرمن چانسلر گیرارڈ شروڈر کے سیاسی مشیر رہنے والے سٹینر نے کہا واشنگٹن اور نیو یارک میں تقریباً 3000 ہلاکتوں کے بعد امریکیو ں نے تمام امکانات کو میز پر رکھا تھا۔ سٹینر کے مطابق چانسلر شروڈر کو ڈر تھا کہ شدید صدمے کی کیفیت میں امریکی ضرورت سے زائد ردعمل دکھا سکتے ہیں۔

سٹینر نے انٹرویو میں مزید کہا کہ چانسلر شروڈر نے ان کی جانب سے امریکا کی ’غیر مشروط حمایت‘ پر مبنی بیان جاری کرنے کا آئیڈیا مسترد کر دیا تھا۔