- الإعلانات -

الیکشن کمیشن کے ممبران کا انتخاب کرنے والی پارلیمانی کمیٹی متنازعہ ہے،چودہری پرویز الہی

لاہور مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الٰہی نے الیکشن کمیشن کے اراکین کی سلیکشن کرنے والی پارلیمانی کمیٹی کو متنازعہ قراردے دیا اور کہا کہ اگر اس حوالے سے شفافیت کا مظاہرہ نہ کیاو تو دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات بھی دھاندلی زدہ ہوں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کا انتخاب کرنے والی پارلیمانی کمیٹی متنازعہ ہے جس میں قاف لیگ اور جماعت اسلامی سمیت دیگر پارٹیوں کو شامل نہیں کیا گیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کمیٹی کے ممبران کے نام پہلے تشہیر کیے جانے چاہئیں تاکہ کسی کو اعتراض نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں نے ہمیشہ بیوروکریٹس کو نوازا ہے۔ مک مکا کرنے کے بجائے شفاف الیکشن کرائے جانا چاہئیں۔ ہم نے ابھی سے اس مسئلے کی نشاندہی کر دی ہے جسے بروقت درست کرنے کی ضرورت ہے۔ چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن سے پہلے کمیٹی کے ممبران کے نام پبلک نہ کیے گئے تو یہ بے ایمانی ہو گی