- الإعلانات -

(ٹی ٹی پی) کے 6 کمانڈرز نے سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

کرم ایجنسی: فاٹا کی سات ایجنسیوں میں سے ایک کرم ایجنسی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 6 کمانڈرز نے سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ٹی ٹی پی کمانڈرز نے اپر کرم ایجنسی کے افغان سرحدی علاقے شاہدانو دَھند میں سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈالےہتھیار ڈالنے والے کمانڈرز کا تعلق تحریک طالبان پاکستان کے حکیم اللہ محسود گروپ سے ہے۔ ہتھیار ڈالنے والوں میں ٹی ٹی پی کے سابق امیر حکیم اللہ محسود کا بھائی اعجاز محسود اور چچا خیر محمد بھی شامل ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ ہتھیار ڈالنے والے ٹی ٹی پی کمانڈرز کو ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا، جہاں سے بعد ازاں انہیں سوات میں پاک فوج کی جانب سے قائم بحالی کے مرکز میں کونسلنگ کے لیے بھیجا جائے گا۔واضح رہے کہ حکیم اللہ محسود کو نومبر 2013 میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک کیا گیا تھا۔