- الإعلانات -

ہندوستان:آسمانی بجلی گرنے سے 73 افراد ہلاک

نئی دہلی: ہندوستان میں مختلف ریاستوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 73 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان کی مشرقی اور شمالی ریاستوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے دوران بجلی گرنے کے متعدد واقعات رونما ہوئے۔آسمانی بجلی گرنے سے سب سے زیادہ نقصان ریاست بہار میں ہوا جہاں 57 افراد ہلاک ہوئے جبکہ جارکھنڈ میں 10 اور مدھیا پردیش اور اتر پردیش میں 6 افراد ہلاک ہوئے۔ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد بارش کے وقت کھیتوں میں کام کررہے تھے جب انہیں آسمانی بجلی نے نشانہ بنایا۔واضح رہے کہ ہندوستان میں مون سون کے دوران آسمانی بجلی گرنا معمول کی بات ہے اور ہر سال اس سے درجنوں ہلاکتیں ہوتی ہندوستان میں 80 فیصد بارشیں مون سون کے موسم میں جون سے ستمبر کے دوران ہوتی ہیں