- الإعلانات -

آج برطانیہ اور یورپ کیلئے افسوسناک دن ہے:جرمنی

لندن برطانوی عوام کے یورپی یونین سے انخلاءکے فیصلے پر یورپی رہنماوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر کے مطابق برطانیہ کے یورپی یونین کا ساتھ چھوڑنے کی خبر نے انہیں حقیقی معنوں میں اداس کر دیا ہے ان کے بقول یہ یورپ اور برطانیہ کیلئے ایک دکھی دن ہے۔ فن لینڈ کے سابق وزیر اعظم الیگزینڈر اسٹوب نے کہا کہ کوئی انہیں نیند سے جگا کر یہ کہے کہ یہ ایک ڈراو¿نا خواب تھا۔ تاہم انتہائی دائیں بازو کے ولندیزی رہنما گیئرٹ ولڈرز نے ہالینڈ میں بھی اسی طرح کا ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔