- الإعلانات -

اسلام آباد : ارسلان افتخار کے بنک اکائونٹس منجمد کر دئے گئے

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار کے تمام بنک اکاؤنٹس کو منجمد کر دیا ہے ایف بی آر نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ ارسلان افتخار کے نام پر ایک کپمنی کے ذمے 72 لاکھ روپے کی رقم ٹیکس کی مد میں واجب الادا ہے، جس پر نوٹسز بھی جاری کیے گئے لیکن توجہ نہ دی گئی.  ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ ارسلان افتخار کے ایک بنک اکاؤنٹ سے 24 لاکھ روپے وصول کر لیے گئے ہیں جبکہ باقی اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کی جا  رہی ہیں.